اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس سے قبل طلب کیا گیا اہم اجلاس آج شام اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں اے پی سی سے متعلق لائحہ عمل اور تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اجلاس میں اے پی سی وفد کے لیے نامزد ارکان بھی شریک ہوں گے تاکہ اے پی سی پارٹی موقف مشاورت کے بعد رکھا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اے پی سی میں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم نواز، مریم اورنگزیب و دیگر شریک ہوں گے۔