• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 3 کشمیریوں کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ


پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قابض بھارتی افواج نے 18جولائی کو شوپیاں میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ 3 کشمیریوں کے قتل کی چھان بین کے لیے عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

ترجمان کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 25 سالہ امتیاز احمد، 20 سالہ محمد ابرار اور 16سالہ ابرار احمد شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق شہید نوجوان کشمیری راجوڑی سے سیب کے باغات میں مزدوری کے لیے آئے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ درندہ صفت بھارتی افواج نے معاملہ چھپانے کے لیے کشمیریوں کو نامعلوم دہشت گرد قرار دیا۔

تازہ ترین