گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مدت پوری ہونے سے ایک منٹ پہلے بھی حکومت کہیں نہیں جانے والی۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کو کسی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیٹف قانون سازی میں رکاوٹیں ڈالنے والی اپوزیشن بے نقاب ہوچکی ہے۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پہلی بار ملکی اداروں میں اصلاحات ہورہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں شفافیت اور بلاتفریق احتساب یقینی بنارہی ہے۔