• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیٹر انچیف جنگ، جیو گروپ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا۔

اس دوران صحافیوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سول سوسائٹی کے رہنما عبداللّٰہ ملک، سینئر صحافی ظہیر انجم، عامر ملک، اویس قرنی، فاروق اعوان، شیر علی، محمد شفیق، منور حسین، شاہد عزیز، محمد علی، افضل عباس، نعیم بلوچ اور عامرحسین نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

پشاور میں مظاہرہ جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا گیا، مقررین کا خطاب میں کہنا تھا کہ جنگ و جیو گروپ کو سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔

ملتان میں نصرت روڈ پر احتجاج کیا گیا، احتجاج میں قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود، تاجر رہنما شیخ شفیق، سینئر صحافیوں ظفر آہیر، نثار اعوان، شہادت حسین روف مان، احتشام الحق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

نواب شاہ اور بہاولپور میں صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

تازہ ترین