کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن اصلاح الدین کی کوششوں سے ہاکی اکیڈمی کےکھلاڑیوںنعمان خان ، فہیم خان اور بابر سعادات پاکستان ایئر فورس نے ملازمت دیدی ۔
کویت کے وفد نے وزارتِ دفاع راولپنڈی میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی تعاون اور دفاعی روابط مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔
بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ شویتا تیواری کا کہنا ہے کہ ان سے آن لائن بدتمیزی کرنے والا شخص مہاراشٹر نونرمان سینا کا کارکن نہیں تھا، انھوں نے فوری ایکشن لینے پر راج ٹھاکرے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دستاویز کے مطابق پولی کلینک اسپتال انتظامیہ نے فائر ڈپارٹمنٹ سے این او سی بھی نہیں لیا، سی ڈی اے نے اسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی پروٹوکول کے لیے خط لکھا، جواب نہیں ملا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مستعفیٰ ہونے کے معاملے میں کیا کیا یہ سب کو چند دنوں میں پتا چل جائے گا، گل پلازہ میں 72 لوگ جان سے گئے کیا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے استعفیٰ دیا؟
کینیڈا کے شہر اسکاربورو میں واقع پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمٰی زاہد کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذرِ آتش کر دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ سے لندن میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بہاولپور کے پرویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو فنکشنل ہوئے 8 سال گزر چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد تو سیکڑوں سے لاکھوں میں پہنچ چکی ہے مگر کارڈیک سینٹر میں نہ بیڈز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور نہ انجیو گرافی اور ایکو کارڈیوگرافی مشینوں کی تعداد بڑھ سکی۔
اعلامیہ میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشنن کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ فوری فائر سیفٹی آڈٹ اور عملی مشقیں کرے۔
بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا، سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا۔
اس قدر تیز رفتار انسان نما روبوٹ ناصرف ریسکیو اور ایمرجنسی آپریشنز میں کام آئیں گے بلکہ صنعتی اور دفاعی شعبوں میں بھی اہم پیشرفت ثابت ہوں گے: ماہرین
مہیش کمار نے کہا کل ایئرکنڈیشنر سے آگ لگنے کا بتایا ، یہاں ہمیں کہا اے سی تو کام ہی نہیں کررہا تھا، نرس نے کہا کام کر رہے تھے، اچانک آگ لگی۔
نشتر اسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد کے مطابق اسپتال میں 300 فائر ایکسٹنگوئشر فعال حالت میں ہیں۔ تاہم وارڈز میں اسموک ڈیٹیکٹر موجود نہیں۔
ویمنز ایشیا کپ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا آغاز کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔
"ہائی امپیکٹ CME/CPD کی تشکیل: تصور سے تکمیل تک" کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ 29 اگست 2026 تک جاری رہے گی۔
نیپال اور تبت کی سرحد کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد برطانیہ کے 33 شہریوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ برطانوی شہریوں میں ایک 13 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہیں۔