• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی فزیکل کیمپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی فزیکل کیمپ 22ستمبر سے ایبٹ آباد میں ہی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جن کو کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میںارباز احمد ، ۔سمیع اللہ خان، عثمان بشیر، محمد عثمان، ریحان بٹ ، احتثام اسلم ( فل بیکس)موئن شکیل، عقیل احمد، رضوان علی، اُسامہ، عاصف حنیف ، محب اللہ ، محمد عبد اللہ ، حسنین بابر ، قیصر ،عبدالباسط( ہاف بیکس)رومان خان ،غظنفر علی ، حماد انجم ، محسن خان، زین اعجاز ،علی عزیز،عدیل طیف ، مرتضیٰ یعقوب ،محمد فہد ، افراز ، عبدل منان،عمیر ستار ،ارشد لیاقت ، وقار علی ، رانا وحید ،محمد بلاول ، تقی الحسن ،شازیب خان ، حماد ایاز ( فارورڈز) قومی سلیکشن کمیٹی نے کیمپ کے لئے مزیدسات گول کیپرز کو بھی مدعو کیا ہے، ان میںوقار یونس،عبد اللہ اشتیاق،. اکمل حسین،نعمان،امجد علی،منیب الرحمن، اورشیخ عبد اللہ(سندھ) شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز دانش کلیم، ہیڈ کوچ، رانا ظہیراحمد بابر۔ کوچ، محمد عمران - کوچ، مدثر علی خان، زاہد افضل کوچ، ابوزرعمراو،ویڈیو انالسٹ، محمد عا بد امین،فزیکل ٹرینر ہوں گے۔
تازہ ترین