اسرائیل کی جانب سے اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے اتوار کو ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کرپشن کا بازار نہیں بلکہ مارکیٹ گرم ہے، اس حکومت کی سرپرستی کرنے والےصوبے کو تباہ کرنے میں برابر کے شریک ہیں۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز 6 گولڈ میڈلز کے فیصلے ہو گئے۔
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال 3 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر ایک برادر، خود مختار ریاست پر اسرائیلی حملے پر غور کیلئے جمع ہوئے ہیں، گزشتہ ماہ ہم جدہ میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیلئے ملے تھے، ان اجلاسوں کی کثرت ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل عالمی امن و سلامتی کیلئے مستقل خطرہ بن چکا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے لاہور میں دوسرے روز بھی پریکٹس کی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ پاپارازی میرے بچوں کی تصاویر لیں، یہ میرے لیے الجھن کا باعث ہو گا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے چند ماہ قبل ایمن نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول اپنی سسرال آیا ہوا تھا کہ اس دوران سسر افتخار نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
سندھ کے شہر خیرپور میں کار کھائی میں گر گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کےلیے کمیٹی بنائی ہے، اس وقت اہم چیز لوگوں کی امداد ہے۔
ملک میں سیلابی صورتِ حال کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
سینئر صحافی اور ’جیو نیوز‘ کے اسپورٹس ایڈیٹر سید محمد صوفی انتقال پر پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت دیگر اسپورٹس شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ٹی 20 ایشیاء کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور اگلے مرحلے کے لیے پوزیشن مستحکم کر لی۔