کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیولپمنٹ این جی او آکسفیم کے مطابق امیر اقوام کورونا وائرس کی ویکسین پر تسلط جمارہی ہیں۔
این جی او کا کہنا ہے کہ امیر اقوام کے چھوٹے گروہ نے تما ویکسینز کا نصف سے زیادہ پہلے ہی خرید لیا ہے جنہیں مستقبل قریب میں تیار کیا جانا ہے جبکہ دنیا کی زیادہ تر آبادی کیلئے بہت ہی کم ویکسین چھوڑی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف ایک ویکسین لینے کے لئے فی الحال پانچ سر فہرست امیدوار ہیں۔ آکسفیم نے ان معاہدوں کا مطالعہ کیا جن پر مینوفیکچررز اور حکومتوں بشمول یورپی کمیشن کے مابین پہلے ہی دستخط کیے جاچکے ہیں جو یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کی طرف سے بات چیت کر رہا ہے۔