ملتان( نمائندگان جنگ)پنجاب میں 5 لڑکیوں، 3 لڑکوں سے زیادتی کے واقعات میں مقدمات درج کرلئے گئے،ساہوکا میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے پانچ ملزمان گرفتار، رحیم یارخان میں 2 خواتین سے زیادتی کی کوشش،ساہوکا، ملتان، جہانیاں میں 12، 12 سال کے تین لڑکوں سے زیادتی کا الزام، 4 افراد کے خلاف مقدمات،کبیروالا میں لڑکی کا اغوا،اجتماعی زیادتی، خانپور میں بلیک میل کر کے زیادتی، پولیس کارروائی نہ ہو سکی،ملتان صدر پولیس نے 12سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، رحیم یارخان میں ملزمان کی 2 خواتین سے جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت اور شور و واویلا پر ملزمان فرار، مقدمہ درج، ساہوکا میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار، وہاڑی میں 12سالہ یتیم بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے حوالے، خان پور میں تصاویر اور موویز کے ذریعے بلیک میل کر کے ملزم کی نوجوان لڑکی سے متعدد بار زیادتی، پولیس کا کارروائی سے انکار، کبیروالا میں محنت کش کی جواں سال بیٹی کو اغوا کر کے 6 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اہل خانہ کا احتجاج، پولیس سے کارروائی کا مطالبہ، ڈی پی او خانیوال نے جیل پولیس وارڈن کا بارہ سال کے بچے سے بدفعلی کے معاملہ کانوٹس لے لیا، خلاف مقدمہ درج، ملتان صدر پولیس نے اللہ دتہ کے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ زیادتی کے واقعہ میں ملزمان عرفان اور احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی، ساہوکا میں دربار بابا حاجی شیر دیوان پر زیارت کی غرض سے آنے والی فیصل آبادکی رہائشی ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ پانچ ملزمان کی زیادتی، پانچوں ملزمان گرفتار، ملزمان کی شناخت محمد نعیم چاولیانہ، محمد صدیق، محمد رشید، ظہیر اور علی رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تفتیش مقدمہ ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم وہاڑی روبینہ عباس کے سپرد کر دی گئی ہے۔ وہاڑی میں کرمپور کے علاقہ میں ملزم عادل حسین کی 12سالہ یتیم بچے سے زیادتی کی کوشش، شہریوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا، پولیس تھانہ کرمپور نے مقدمہ درج کر لیا، بعد ازاں مبینہ طورپرپولیس نے ملزم سے مک مکا کرتے ہوئے یتیم بچہ کے گھروالوں سے صلح کرا دی۔