• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی مجلس عاملہ بین الاقوامی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ

جدہ(شاہدنعیم) عالمی ادارہ سیاحت کی مجلس عاملہ کے ارکان نے بین الاقوامی سرحدیں کھولنے اور نئے قواعد و ضوابط کے ساتھ سفر کا سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا- اجلاس میں سعودی عرب کا اعلی سطحی وفد شریک ہوا-عالمی ادارہ سیاحت کی مجلس عاملہ جارجیا میں اجلاس کے اختتام پر ’اعلان تبلیسی‘ جاری کیا- جس میں عنقریب بین الاقوامی سرحدیں کھولنے اور صحت و سلامتی کے ضوابط کی پابندی کے ساتھ سفر شروع بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-عالمی ادارہ سیاحت کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد عالمی ادارہ صحت کی مجلس عاملہ کا یہ پہلا اجلاس تھا جس سے اعلان تبلیسی جاری کیا گیا- سیکریٹری جنرل نے توجہ دلائی کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے-

تازہ ترین