• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ کی پہاڑیوں پر جانے والے دو سفارت کار راستہ بھول گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مارگلہ کی پہاڑیوں پر جانیوالے دو سفارت کار راستہ بھول گئے، پولیس نے اطلاع ملنے پر دونوں سفارت کاروں کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہنگری کے سفارت خانہ کے سیکنڈ سیکرٹری اور خاتون اتاشی صبح 7بجے ٹریل سکس پر گئے تھے،سفارت خانہ نے رات 9بجے ٹریل پر جانیوالے سفارت کاروں کے واپس نہ آنے بارے پولیس کو اطلاع دیاطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر سفارت کاروں کی تلاش شروع کی اورکئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد دونوں سفارت کاروں کو بحفاظت تلاش کر لیا۔
تازہ ترین