• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک کے کیش کاؤنٹر سے نقدی چوری کرنیوالا گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نجی بینک کے کیش کاؤنٹر سے نقدی چوری کرنے والےملزم کوگرفتار کر لیاگیا۔پولیس کے مطابق کچہری راولپنڈی کے قریب ایک نجی بینک کے کیش کاؤنٹر سے ایک ملزم رقم چوری کرکے فرارہوگیاجسے سول لائنزپولیس نے گرفتارکرکے چوری شدہ نقدی 30ہزار برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم تاج خان کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیاگیا۔
تازہ ترین