• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں: اغواء ہوئے 3 بچوں میں سے 1 بازیاب


پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے چونیاں سے اغواء ہونے والے 3 نومولود بچوں میں سے 1 شیر خوار بچے کو پولیس نے بازیاب کر الیا۔

مذکورہ بازیاب کرائے گئے بچے کو خاتون رشتے دارنے خاندانی عداوت کی وجہ سے اغواء کیا تھا۔

قصور کے علاقے چونیاں سے چند دن پہلے 3 نومولود بچوں کو اغواء کیا گیا تھا جن میں سے 20 دن کے عبدالرحمٰن کو پولیس نے عارف والا سے بازیاب کرالیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیر خوار عبدالرحمٰن کی فیملی سے عداوت کی بناء پر ایک رشتے دار خاتون نے بچے کو اغواء کیا تھا۔


دوسری طرف 6 دن کی مغوی بچی اور 16 دن کے مغوی ایان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

قصور پولیس کا کہنا ہے کہ ان 2 بچوں کو بھی جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

تازہ ترین