• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی عدالت کا فیصلہ، PKK‘ کے دہشتگردوں کو ترکی کے حوالے کیا جائے گا

پیرس (اے پی پی) فرانس کی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم ’ پی کے کے‘ کے رکن شدت پسند کو ترکی کے حوالے کیا جائے گا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں دہشتگرد تنظیم ’ پی کے کے‘ کے رکن کی جانب سے پناہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ پی کے کے کا مذکورہ رکن مہمت یالچنسن 2006 میں غیر قانونی راستے سے فرانس پہنچا تھا جہاں کی اپیل کورٹ نے اسے دہشتگرد تنظیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور اس کی مالی اعانت کرنے کے الزام میں دو سال قید کی سزا بھی دی تھی۔
تازہ ترین