• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا میں غیرمسلح شخص کو فائرنگ سے ہلاک کرنے پر 2 پولیس آفیسر گرفتار

بگوٹا (اے پی پی) کولمبیا میں ایک غیر مسلح شخص کی ہلاک کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکارونں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کولمبیا کے اٹارنی جنرل فرانسسکو باربوسا نے بتایا کہ غیر مسلح شخص کو ہلاک کرنے والے دو پولیس افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس معاملے میں پانچ دیگر پولیس افسروں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کے کولمبیا میں پولیس کی بربریت کے خلاف جاری مظاہروں اور فسادات کی وجہ سے میڈیلن اور کیلی کے شہروں میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیںجن میں سے 285 عام شہری اور 315 پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 95 تھانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
تازہ ترین