• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیلٹی شو اسپیس ہیرو کے فاتح کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر بھیجا جائیگا


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا سے تعلق رکھنے والے میڈیا پروڈکشن کمپنی اسپیس ہیرو ایک ٹی وی سیریز کی تیاریاں کررہی ہے جو پہلی ایسی سیریز ہوگی جس کی عکسبندی خلا میں ہوگی۔اس شو کو اسپیس ہیرو کا نام دیا گیا ہے جس میں کامیابی حاصل کرنے والے فرد کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد کو حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اسپیس ہیرو کے چیئرمین مارٹی پوپماڈور کے مطابق ہم پہلی بار حقیقی خلائی تجربہ فراہم کریں گے اور خلاباز اور ارب پتی کے علاوہ ہر ایک کے پاس خلا میں جانے کا موقع ہوگا۔یہ کمپنی دنیا بھر سے خلا میں دلچسپی رکھنے والے افراد کا انتخاب کرے گی اور شو میں وہ خلا باز بننے کی تربیت کے عمل لیں گے اور اختتام پر ووٹوں کے ذریعے اس شو کو دیکھنے والے اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔جب شو کے فاتح کا اعلان ہوگا تو اسے 2023 میں ناسا کے خلابازوں کے ساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں جانے کا موقع ملے گا۔شو میں اس فاتح کے سفر کے دنوں کو بھی عکسبندکر کے نشر کیا جائے گا۔اس سے پہلے ماضی میں بھی کئی خلائی تھیمز پر مبنی شوز تیار کرنے کی کوشش کی گئی مگر ایک بھی نشر نہیں ہوسکا۔مگر اسپیس پیرو کے پروڈیوسرز نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر جانے والے ایک مشن کے لیے ایک نشست کو ابھی سے حاصل کرلیا ہے۔

تازہ ترین