• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم عباسی کی ’’چڑیلز‘‘ کے خاکے کی نقل پر ملیکا فیورے سے معافی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے اگرچہ دنیا بھر میں پسند کی جارہی ہے۔تاہم اس کی ریلیز کے چند روز بعد ہی پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم پر ایک ٹوئٹر صارف نے ’چڑیلز‘ میں پیش کیے جانے والے ایک ’السٹریشن‘ خاکے کو چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ’چڑیلز‘ کے آغاز میں دکھائی دینے والا خاکہ دراصل ایک فرانسیسی آرٹسٹ کے بنائے گئے خاکے کی نقل ہے۔بعدازاں کئی لوگوں نے ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم کو کسی کی محنت کو یوں نقل نہیں کرنا چاہیے تھا اور اگر نقل کیا تو کم از کم اصل آرٹسٹ کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا۔آمنہ طارق کی ٹوئٹ پر فرانیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے نے بھی کمنٹ کیا اور اپنے خاکے کی نقل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ عمل کو بدصورت قرار دیا۔اب مذکورہ واقعے کے ایک ماہ بعد ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے اس مسئلے پر بات کی ہے اور اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور ساتھ ہی معذرت بھی کی ہے۔اپنے مختلف ٹوئٹس میں عاصم عباسی نے کہا کہ چند ہفتے ہماری توجہ قبل چڑیلز میں فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے کی جانب سے بنائے گئے ایک خاکے کے استعمال کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر ملیکا فیورے سے رابطہ کیا تاکہ اس معاملے کو ٹھیک کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔عاصم عباسی نے کہا کہ اس موقع پر میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس میں ہمارے اینیمیشن کریٹر اسٹوڈیو روخان کی کوئی غلطی نہیں۔

تازہ ترین