• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں 3 مزدوروں کا قتل تشویشناک، انکوائری کمیشن قائم کیاجائے، اوآئی سی

جدہ(شاہد نعیم /ایجنسیاں)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے آزادمستقل انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تین مزدوروں کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک انکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔ 

مسلح افواج کے خصوصی اختیارات کا قانون ختم،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق دیا جائے، ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے ادارے نے قابض بھارتی فو ج کی طرف سے ہلاکتوں کی مذمت کی جن کااعتراف بھارتی فوج نے بھی کیا ہے ۔

کیونکہ بھارتی فوج کے خصوصی اختیارات کے کالے قانون سے زیادتیوں میں اضافہ ہواہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کے تحت انکوائری کمیشن قائم کیاجائے۔

تازہ ترین