• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی کی اے پی سی میں ن لیگ ، جے یو آئی ، اے این پی اور دیگر جماعتوں کی شرکت

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کےعلاوہ جمعیت علما ء اسلام (ف) ، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ،پشتون ملی عوامی پارٹی ، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)، قومی وطن پارٹی ، جمعیت علما ء پاکستان(نورانی گروپ )کے دیگر علاوہ دیگر جماعتوں کے قائدین اور وفود نے شرکت کی ، مسلم لیگ ن کےقائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے لائیو خطابات کئے ،پیپلز پارٹی کی جانب سے پی پی پی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، قمر زمان کائرہ ، شیری رحمان ، یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف اور دیگر شامل تھے ۔ ن لیگ کے وفد میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، ایاز صادق، امیر مقام اور مریم اورنگزیب اور دیگر لوگ شامل تھے، جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمان ، اکرم درانی اور عبدالغفور حیدری شامل رہے ۔کانفرنس میں بی این پی کے اختر مینگل نے شرکت نہیں کی بلکہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے ان کی نمائندگی کی، اسی طرح اسفندیار ولی خان طبیعت ناساز ہونے کے باعث خود نہیں آ سکے اور ان کی جماعت کے امیر حیدر ہوتی نے اجلاس میں شرکت کی۔قومی وطن پارٹی کےآفتاب شیرپائو ، جماعت اہلحدیث کے وفد نے سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں شرکت کی۔
تازہ ترین