• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،کوروناٹیسٹ غیرمصدقہ قرار،درجنوں نوجوان ایئر پورٹ سے واپس

پشاور(نامہ نگار)پشاور کی نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرکے بیرون ملک جانے والے درجنوں افراد کو ایئرپورٹ سے واپس کر دیا گیا، ائرپورٹ حکام نے نوجوانوں کی ٹیسٹ رپورٹ کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔ متاثرہ نوجوانوں نے ڈبگری گارڈن میں نجی لیبارٹری کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا تاہم لیبارٹری حکام نے انہیں چلتا کر دیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک نوجوان نے کہاکہ اس وقت درجنوں افراد جمع ہیں جن کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے‘ ان لوگوں نے بیرون ملک جانا تھا لیبارٹری سے کورونا کے ٹیسٹ کروائے تھےلیکن انہیں ایئرپورٹ سے واپس کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے جس لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے ہیں وہ غیر رجسٹرڈ ہے۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک معروف لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کا کہا جارہا ہے ۔
تازہ ترین