آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قاتل ڈمپروں نے بچی سمیت2 افراد کو ابدی نیندسلا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پابندی کے باوجود مختلف شاہراہوں پر تیز رفتار قاتل ڈمپروں نے معصوم بچی سمیت2افراد کو ابدی نیندسلا دیا، جبکہ بچی کا والد زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ آتے ہوئے پٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہو گیا، جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال کیا جارہا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ، دلخراش تھا کہ موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور ڈمپر کو نذر آتش کرنے کی کوشش ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو پرامن طور پر منتشر کردیا، اور ڈمپر تحویل میں لے لیا ، متوفی کی شناخت 39سالہ عبدالحق ولد حاجی محمد صدیق کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی پاکستان تحریک انصاف لیاقت آباد ایف سی ایریا کا علاقائی عہدیدار اور ایف سی ایریا کا ہی رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق شکار پور سے تھا ، اطلاع ملنے پر عباسی اسپتال میں بھی بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان جمع ہوگئے ، علاوہ ازیں شارع فیصل پر کارساز کے قریب2 ڈمپر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ریس لگارہے تھے کہ ا کہ درمیان موٹر سائیکل آگئی جس پر باپ کے ہمراہ 6 سالہ بتول دختر ارسلان سوار تھی وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ، بیٹی کی لاش دیکھ کر باپ صدمے سے

نڈہال ہو گیا اور موقع پر موجود شہریوں نے باپ بیٹی کو اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس نے دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیے ، بچی کے والد نے اسپتال میں پولیس کارروائی سے گریز کیا اور بیٹی کی لاش لے کر رہائش گاہ واقع ملیر چلاگیا، پولیس کے مطابق حادثے میں متوفیہ کا والد معمولی زخمی ہواہے۔

اہم خبریں سے مزید