کوئٹہ (سٹی ڈیسک) ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان کے مطابق فیڈریشن کے مرکزی کابینہ کے انتخابات برائے سال 2020-21ء مرکزی دفتر میں منعقد ہوئے اس سے قبل فیڈریشن کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین مقلم زمان اراکین عصمت بازئی ، اصغرگزاری، ذاکر ہزارہ کی جانب سے تمام اراکین اور امیدواروں میں انتخابی درخواستیں تقسیم کی گئیں جسے باضابطہ طور پر منظوری کے بعد جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا گیا بعد میں مرکزی کابینہ کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت ناظرحسین صدر، مجبتی زاہد جنرل سیکرٹری ، مرکزی نائب صدر اول افتخار حسین، مرکزی خازن ذاکر حسین، سیکرٹری سپورٹس مرتضی سلطان منتخب ہوئے نو منتخب مرکزی صدر ناظر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن اپنی پچاس سالہ قانون ، سیاسی تعلیمی اور سائنسی جدوجہد کی بدولت زندہ و تابندہ ہے ہزارہ قوم کو جملہ حقوق اور تعلیم کی راہ میں مشکلات اور ان کے حل میں فیڈریشن نے قوم کے نوجوانوں کو گروہی اور انفرادی سوچ کے بجائے اجتماعی اور سماجی جدوجہد کا ارستہ دکھایا اس راہ میں تاریخی محرومیوں اور ان کے ازالے کی خاطر نوجوانوں کو مرکزیت دی تعلیمی درسگاہوں اور معاشرے میں طلباء اور نوجوانوں کو یکجا کیا انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد روز روشن کی طرح عیاں ہے اقوام کے مابین کسی بھی صورتحال سے آگاہی فراہم کرنا اور ان کے حل کی تجاویز کے سلسلے میں ان کے اجتماعی اور قومی اداروں کا کردار اہم ہے ۔