• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کو زرغون فیلڈ سے دوسرے روز بھی گیس کی سپلائی بحال نہ ہوسکی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)زرغون گیس فیلڈ میں مرمت کا کام دوسرے روز بھی شروع نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق زرغون گیس فیلڈ میں 25 ایم ایم سی ایف کی مین لائن میں فنی خرابی کے باعث صوبائی دارالحکومت اورگردونواح کو گیس کی سپلائی دوسرے روز بھی بندرہی جس کی وجہ سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہیں ذرائع نے بتایا کہ فنی خرابی دورک رنے کے لئے ٹیم پہنچ گئی ہے تاہم مرمت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں گھریلو امور میں شدید دشواری کا سامنا ہے حکام مرمت کاکام جلد یقینی بنائیں۔ 
تازہ ترین