سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک کی مرکزی ایپ میں چند دنوں بعد ایک نئے ’’کلا ئمٹ سائنس انفارمیشن سینٹر‘‘ کا آغاز کرے گا ،جس کی بدولت فیس بک صارفین آب و ہوا میں تبدیلی کی بروقت اور درست معلومات حاصل کرسکیں گے۔
فیس بک کے مطابق کورونا کے دوران پلیٹ فارم سے لوگوں کی بڑی تعداد جڑی ہے اور انہیں درست معلومات حاصل ہوئیں، تاہم اب آب و ہوا میں تبدیلی کی صورت میں ایک نیا بحران ہمارے سامنے ہے۔
اسی لیے آب و ہوا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی سائنس پر ایک معلوماتی مرکز بنا یا ہے۔
اس کے علاوہ فیس بک موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے بھی رہنمائی فراہم کرے گا، تاکہ ایک جانب تو لوگوں کو صحیح معلومات فراہم کی جاسکیں تو دوسری جانب اس سے وابستہ افواہوں اور نظریاتی سازشوں کو بھی روکا جاسکے گا۔