• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ:ASI کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

گوجرانوالہ میں اے ایس آئی کی مبینہ طور پر لڑکی سے زیادتی، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے عزیزکالونی کی رہائشی لڑکی کے والد کاکہناہے کہ اوباش نوجوانوں کی شکایت پر پولیس اہلکارتحقیقات کے لئے گھر آیا تھا اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامزد اے ایس آئی کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ اروپ میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کے سیمپلزفرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

سی پی او نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کامیڈیکل کرالیا گیا ہے، رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے ۔


دوسری جانب مقدمہ میں ملوث اے ایس آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلے عبوری ضمانت کرا لی ہے، اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ جھوٹا الزام لگایا گیا ہے تفتیش میں حقائق سامنے آجائیں گے۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ اے ایس آئی مبشرنے اس کے ساتھ زیادتی کی اور شکایت نہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

تازہ ترین