• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نواز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے ۔





پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی آج 32 ویں سالگرہ ہے۔

اس موقع پر لندن میں علاج کے لیے موجود پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بلاول بھٹو زرداری کو اُن کی 32 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ساتھ میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی ٹوئٹ کے ذریعے بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے اور ساتھ میں نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

مریم نواز کی جانب سے  بلاول کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ساتھ میں گزشتہ دن آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) کے دورا ن بہترین مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

تازہ ترین