آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے واضح کیا کہ فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی، جبکہ عسکری قیادت نے فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر زور دیا۔
عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی رہے گی۔
عسکری قیادت نے کہا کہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات کے حوالے سے یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرنا ہے۔
گزشتہ روز شیخ رشید نے عسکری قیادت سے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کی تھی۔