قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ اپوزیشن اتحاد میں سیمنٹ لگایا ہے، دراڑیں نہیں پڑیں گی۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں تمام اپوزیشن کی جماعتوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف کے آنے کے بارے میں ڈاکٹر بہتر بتا سکتے ہیں۔