• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 86 ہزار961 کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 60 ہزار جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے زائد ہوگئی۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں چھ ماہ بعد اسکول اور کالج میں کلاسز کا آغازہوگیا جبکہ مشہور یادگار تاج محل بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

آکلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ کے تمام شہروں میں عائد پابندیاں ختم کردی گئیں، آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں 3 ماہ میں سب سے کم کیس ریکارڈ ہوئے، تاہم حکام نے پابندیوں میں نرمی کا امکان رد کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی اسکول کھول دیے گئےجبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 3 کروڑ  سے تجاوز کرگئی ہے۔

تازہ ترین