• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کا بیوی کو گورکھا طرز کے خنجر نما چاقو حملہ میں قتل کا اعتراف

لندن (پی اے) ایک 41سالہ شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو خنجر کے ذریعے حملہ میں ’’ظالمانہ‘‘ انداز سے قتل کیا تھا۔ سائوتھ یارکشائر پولیس نے کہا ہے کہ کریگ ووڈ ہال نے مارچ میں ونڈسر کریسنٹ میں اپنے مکان سے نکلنے پر پیچھا کرنے کے بعد 31سالہ بیوی وکٹوریہ پر چاقو کے پے درپے وار کئے۔ سراغ رسانوں نے بتایا کہ ووڈ ہال نے اپنی بیوی کو دور بھاگنے سے قبل زمین پر گرا دیا اور ’’گورکھا طرز کے خنجر نما‘‘ چاقو سے متعدد بار حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق مسز ووڈ ہال رادرہام جنرل ہاسپیٹل میں کام کرتی تھی، 29 مارچ کو ووڈہال نے متعدد افراد کے سامنے بیوی پر حملہ کیا، جس میں اسے ’’انتہائی شدید انجریز‘‘ آئیں۔ سنیئر تحقیقاتی افسر سراغ رساں انسپکٹر بین ووڈ کا کہنا تھا کہ وکٹوریہ کو ایک ظالمانہ اور سخت حملہ کا نشانہ بنایا گیا جہاں متعدد افراد موجود تھے اور انہوں نے قتل کا یہ خوفناک منظر دیکھا۔ پولیس نے بتایا کہ ووڈ ہال نے وکٹوریہ کو اتنے ظالمانہ انداز میں قتل کیا کہ اس کی کھوپڑی میں متعدد فریکچر آنے کے علاوہ سر، چہرے، گردن، بازو، ہاتھوں، کہنیوں اور کمر میں بھی چاقو کے شدید اور گہرے زخم آئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی اس ظالمانہ قتل کے مناظر دیکھے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ووڈہال نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے وکٹوریہ کی فیملی کی کچھ تسلی ہوگی۔ رادرہم جنرل ہاسپیٹل پر چیف نرس انجیلا ووڈ نے وکٹوریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی پسندیدہ اور ہر ایک سے محبت کرنے والی خاتون تھی جوکہ ہمارے آپریٹنگ تھیٹر سے وابستہ تھی۔ ووڈ ہال نے شیفیلڈ کرائون کورٹ پر جمعہ کے روز ہونے والی سماعت کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ اسے 2 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی۔

تازہ ترین