• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف 30 ستمبر کو جنیوا میں مظاہرہ کیا جائے گا، محمد غالب

اشبرمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن ،کشمیریوں کے قتل عام، بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف30 ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا مظاہرے میں یورپ کے مختلف ممالک سے تحریک کشمیر یورپ کے قائدین اور رہنماشرکت کریں گے، بھارت کے ظلم اور بربریت کو بے نقاب کیا جائے کہ گذشتہ 13ماہ کے دوران بھارت نے کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے، حالات انتہائی سنگین صورت حال اختیار کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھارتی مظالم پر جو رپورٹ شائع کی تھی اس کے مطابق بھارتی حکومت کو جوابدہ نہیں کیا گیا اس سے بھارت حکمرانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور غیر کشمیری باشندوں کو آباد کر کے آبادی تناسب کو تبدیل کرنے کے سازشیں اور ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور کشمیروں کو اپنی جائیدادوں سے بے دخل کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ محمد غالب نے کہا بھارت جس راستے پر گامزن ہے، دنیا نے بھارت کو لگام نہ دیا تو اس سے نہ صرف خطے کا امن بلکہ پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ ہے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق پر دنیا کو توجہ دینی چاہئے مسئلہ کشمیر کا پُرامن اور دیرپا حل ہی امن کی ضمانت دے سکتا ہے اور عالمی امن کے علمبرداروں کو بھارت کے خلاف بروقت کارروائی کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کے مجبور کریں اور مذاکرات کے دبائو ڈالا جائے ۔
تازہ ترین