• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی اہلیہ کو 4 ہفتوں تک بیرون ملک جانے کی اجازت

شرجیل میمن کی اہلیہ کو 4 ہفتوں تک بیرون ملک جانے کی اجازت  


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی اہلیہ کی جانب سے نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کو 4ہفتوں تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی اہلیہ نے نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ شرجیل میمن کی اہلیہ کی جانب سے ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست بھی دی گئی تھی۔ صدف شرجیل میمن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دبئی میں کاروبار کرتی ہوں اور ضمانت حاصل کرنے سے پہلے دبئی میں ہی رہائش پذیر تھی، کاروبار کے سلسلے میں وقتاً فوقتا ًملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔

تازہ ترین