• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے زمیندار 3دن کے اندر واپڈا کے واجبات ادا کریں،نصیر شاہوانی

کوئٹہ(آن لائن)زمیندار ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی، سید عبدالقہار آغا، ملک محمد رمضان مہترزئی، صدیق اللہ آغا، امیر خان مشوانی، یوسف غنجہ ڈھوری، خالق داد ملکیار، عبدالفتح شاہوانی دشت، نجیب اللہ نسئی اور دیگر زمینداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں زمینداروں کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی سے فیڈرز کی بندش کا مسئلہ زیر غور آیا اجلاس میں چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی نے صوبے کے زمینداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمینداران جن پرواپڈا کے واجبات ہیں وہ 3 کے اندراپنے بجلی کے بل جمع کرائیں تاکہ اپنے حقوق کیلئے موثر انداز میں آواز بلند کیا جا سکے۔ بلوں کی عدم ادائیگی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کا مضبوط آواز غیر موثر ہو جاتا ہے اور پھر ہم بھی ان زمینداروں کیلئے کچھ نہیں کر سکیں گے اس لیے زمیندار ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ آجااپنے اپنے اضلاع کے زمینداروں کا اجلاس بلائیں اور زمیندار پابند بنائیں کہ وہ بلوں کی ادائیگی 3 دن میں یقینی بنانے کے ساتھ واپڈا اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔ 
تازہ ترین