• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی ربنواز تلہ کا بہاالدین زکریا کے عرس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ربنواز تلہ نے حضرت بہاالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے حوالے سے دربار کے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سٹی ڈویژن کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس پی سٹی ڈویژن جاوید خان، ڈی ایس پی سرکل دہلی گیٹ حسن محمود خان جتوئی، ڈی ایس پی سرکل حرم گیٹ یوسف ہارون، انچارج سکیورٹی شبانہ سیف اور سٹی ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز شریک ہوئے جبکہ محکمہ اوقاف سے محمد ارشد صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے زائرین کی آمد کے حوالے روٹ کا دورہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔
تازہ ترین