• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت اور رسول کریم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے ،علماء

پشاور (لیڈی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان اور شباب اہلسنت کے زیر اہتمام غازی قیدیوں کی رہائی اور گستاخی کے مرتکب افراد کو پھانسی دینے کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے ایک روزہ احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا مظاہرین نے کیمپ میں پلے کارڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے جس پر گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف نعرے درج تھے کیمپ کی قیادت مولانا معرالادین سرکانی صوبائی صدر شباب اہل سنت ،مولانا انعام اللہ چشتی اور مولانا ساجد حسین چشتی نے کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت اور رسول کریم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔
تازہ ترین