• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ہال کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،الحاج طارق اعوان

پشاور(نیوزڈیسک) پشاور 77 - PK جی ٹی روڈ پر واقع گرین پیلس ( اول سلاطین ) شادہال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ممبر کونسل اور صدارتی امن ایوارڈیافتہ الحاج ملک طارق اعوان مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں شاہ قبول اولیاء کے گدی نیشن لیاقت علی شاہ ، راشد جاوید سیدمختیار علی شاہ،عبد السمیع ,فیصل سیٹھی, حسین اور دیگر موجود تھے ۔ تقریب کا آغاز لیاقت علی شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔اس موقع پر الحاج ملک طارق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ شادی ہال میں تقریب منعقد کرنے سے لوگوں کی خوشیوں کو چار چاند لگ جاتے ہیں اور تقریب ختم ہونے کے بعد صفائی ستھرائی اور ہر چیز سے بے فکر ہو کر اپنے گھروں کولوٹ جاتے ہیں۔انھوں نے شادی ہالوں کے مالکان سے درخواست کی کہ ہمارے پشاور کی عوام نےCovid-19 میں مشکل وقت گزارا ہے اس لیے جتنا ممکن ہوکسٹمرز کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں اور ہال کے کرایوں میں ڈسکاؤنٹ دیں تقریب کے آخر میں لیاقت علی شاہ صاحب نے دعا کروائی ۔
تازہ ترین