• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج اور قابضین کے حملے جاری، 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں اور ہراسانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سلفیت، بیت لحم، الخلیل اور نابلس میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے جبکہ فلسطینی شہریوں اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق رام اللّٰہ کے علاقے سنجل میں اسرائیلی قابضین نے فلسطینی شہریوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کی، ساتھ ہی مقامی افراد کی بھیڑیں بھی چرا لیں، مزاحمت کرنے پر اسرائیلی فوجیوں نے 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوری 2025ء سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران اوسطاً ہر ہفتے ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی اور خوف کی فضا مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید