• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اے کا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ میں ترمیم اور رولز بنانے کا مطالبہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015ء میں ترمیم اور رولز بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کو بھیج دی ہیں۔ پی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر زبیر خان کی جانب سے صوبائی وزیر صحت کو بھیجے گئے خط کے مطابق پانچ سال گزرنے کے باوجود رولز ریگولیشنز تاحال نہیں بنائے گئے جس کے بغیر عطائیوں کا خاتمہ ممکن نہیں، ٹیکنیکل کمیٹی بھی تاحال تشکیل نہیں دی گئی انسپکشن ٹیم میں طبی ماہرین نہیں ہیں انسپکٹرز کی اکثریت غیر متعلقہ تعلیم اور تجربے کی حامل ہے ، عطائیت کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا کردار اہم ہے لیکن ایکٹ میں انہیں کوئی کردار نہیں دیا گیاپنجاب میں ان افسران کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ پی ڈی اے نے مطالبہ کیا کہ ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے پنجاب طرز پر ڈی ایچ اوز، ایم ایس کو نمائندگی دیتے ہوئے رولز ریگولیشنز بنائے جائیں۔ پی ڈی اے نے تجاویز دی ہیں کہ ایکٹ کو پنجاب کے طرز پر بنایا جائے ، عطائیت کی تعریف کا دوبارہ جائزہ لیا جائے ، بورڈ آف گورنرز کو مشتہری کے ذریعے لیا جائے سی ای او کی تقرری کا طریقہ کار پنجاب جیسا کیا جائے، انسپکٹرز کے لئے میڈیکل سے متعلقہ تعلیم اور تجربہ لازمی کیا جائے ۔
تازہ ترین