آپ آف لائن ہیں
جمعہ12؍ربیع الاوّل 1442ھ 30؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بچے کی گردن میں 700 گرام کی رسولی

سعودی عرب میں جازان کے کنگ فہد سینٹرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے 15 ماہ کے بچے کا آپریشن کرکے گردن سے 700گرام وزنی رسولی نکالی ہے۔

جازان میں اسپتال کی ٹیم نے بتایا کہ بچے کی گردن میں موجود رسولی 9 سینٹی میٹر لمبی تھی اور اس کا کل وزن 700 گرام تھا۔

رسولی کی وجہ سے شریانوں اور رگوں پر دباؤ بن رہا تھا اور سانس کی نالی متاثر ہورہی تھی جبکہ بچہ دائیں جانب مکمل طریقے سے گردن نہیں موڑ پا رہا تھا اور انتہائی تکلیف میں تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گردن کے اس حصے کو بھی آپریٹ کیا گیا جہاں سے رسولی بنی تھی،آپریشن کے بعد بچے کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا، بعد ازاں اسے اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید