• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثار کھوڑو کو گرفتاری کا خدشہ، عدالت سے رجوع

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو کو بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

وکیل کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نثار کھوڑو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے مجھے آمدن سے زائد اثاثوں سمیت 2 مختلف انکوائریز میں طلب کر رکھا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ خدشہ ہے کہ مجھے گرفتار کرلیا جائے گا، نیب کو مجھے گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

نثار کھوڑو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مبینہ کرپشن اور جعلسازی، نیب نے نثار کھوڑو اور تیمور تالپور کو بلالیا

واضح رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کو قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے تحقیقات کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین