• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ انڈسٹری نشے میں دھت ہے، کنگنا رناوت

تنازعات کی شکار بولی ووڈ اداکارہ کنگنا رناؤت نے اس ’گٹر‘ بھارتی شوبز انڈسٹری کو اب نئے القابات سے نواز دیا۔

اپنے حالیہ بیان میں کنگنا رناؤت نے بھارتی فلم انڈسٹری کی تعریف یوں بیان کی کہ ’شوبز انڈسٹری بلکل نشے میں دھت ہے، یہ انڈسٹری مانتی ہے کیمرہ اور لائٹ کو ایک انسان کی زندگی سنوارنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘

اداکارہ نے اس جھوٹی دنیا میں سے نکلنے کا مشورہ بھی دے ڈالا اور کہا کہ اس فریبی دنیا کو سمجھنے کے لیے بہت زیادہ ذہنی پختگی درکار ہے۔

اپنی اس بات کے ساتھ ساتھ کنگنا رناؤت نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انھیں پُر اعتماد انداز میں میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انھوں نے تقریباً پوری ہی بالی ووڈ انڈسٹری پر ڈرگز لینے کا الزام لگایا تھا۔

کنگنا نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ میں 99 فیصد افراد ڈرگز لیتے ہیں۔

مزید پڑھیے: 

کنگنا کو پاکستان کا نام استعمال کرنا مہنگا پڑگیا

اُدھو ٹھاکرے کیخلاف بیان، کنگنا مصیبت میں آگئیں

علاوہ ازیں انھوں نے یہ بھی چلینج کیا تھا کہ ان کا ٹیسٹ کروالیا جائے اور ان کے کال ریکارڈز چیک کرلیے جائیں، وہ کبھی منشیات فروشوں سے رابطے میں نہیں رہیں، اگر ایسا ہوا تو وہ اپنی غلطی مانیں گی اور ممبئی سے  نکل جائیں گی۔

تازہ ترین