پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا اعتراف کرلیا۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ آرمی چیف سے ملاقات آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے ہوئی۔
اس ملاقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں گلگت بلتستان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں پر عمل ہوگا۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی عوام دشمن پالیسوں پر اپوزیشن کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے اندھے انتقام کی پیاس نہیں بجھ رہی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی۔