• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوب کر ہلاک

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم کی شوٹنگ کے دوران کناڈاانڈسٹری کے دواداکار پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی کناڈا فلم انڈسٹری کی فلم ’مستی گڈی‘ کی شوٹنگ کے دوران فلم کے کلائمیکس کی عکس بندی کے دوران دو اداکار پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

فلم کے آخری منظر میں ہیرو کو دو ولن سمیت ہیلی کاپٹر سے دریا میں چھلانگ لگانی تھی تاہم اس دوران کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئےتھے۔

منظر کی عکسبندی کے دوران تینوں نے دریا میں چھلانگ لگائی جس کے کچھ دیر بعد فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار راگھو ادھے اور انیل دریا کی نذر ہو گئے جبکہ ہیرو دنیا وجے لائف جیکٹ کی وجہ سے بچ گئے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران طویل وقت گزرنے کے بعد صرف ایک اداکار کی لاش مل سکی جبکہ دوسرے اداکار کی تلاش تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے فلم کے ہدایتکار اور فلمساز کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ اسٹنٹ ہدایتکار اب تک فرار ہے، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین