• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی بسوں نے موٹروے کو موت کا کنواں بنارکھا ہے،پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کہاہے کہ نجی بس کمپنی والوں نے موٹروے کو موت کا کنواں بنارکھا ہے، غیر تربیت یافتہ افراد کو بھر تی کیا جو لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں بس مالکان صرف رقم بٹورہے ہیں باقی کسی چیز سے انکو سروکار نہیں، عدالت نے نجی کمپنی کو موٹروے پر 18 اگست کے حادثے میں جاں بحق افراد کو دیت کا رقم دینے کا حکم دیا اور آئی جی موٹروے کے پاس قواعد کی پابندی اور قوانین کی پاسداری کا حلف نامہ جمع کرنے کی بھی ہدایت دی عدالت نے قرار دیا کہ اگر جاں بحق افراد کو دیت کی رقم ادا نہ کی گئی تو موٹر وے پر داخلے کی پابندی برقرار رہے گی فاضل جسٹس نے یہ ریمارکس گذشتہ روز نجی بس کمپنی کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران دئیے کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
تازہ ترین