• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کو تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ،جے یوآئی

پشاور(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو نیب پشاور کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نیب میں پیش ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی، نیب کا نوٹس اے پی سی کا تازہ نتیجہ ہے،جے یو ائی کے صوبائی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش نے تصدیق کی ہے کہ نیپ پشاور کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا نوٹس وصول ہونے کے بعد پارٹی فیصلہ کرے گی کہ مولانا فضل الرحمان نیب کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں۔
تازہ ترین