• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ،ماسٹر مائنڈ گرفتار کیوں نہیں ہوسکے،تجزیہ کار

سانحہ بلدیہ،ماسٹر مائنڈ گرفتار کیوں نہیں ہوسکے،تجزیہ کار 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کا فیصلہ آنے پرجیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹائون میں حماد صدیقی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

متحدہ کی قیادت پر بڑے سوالات ہیں ماسٹر مائنڈقراردیا لیکن وہ آج تک گرفتار کیوں نہیں ہوسکے ،حمادصدیقی کو گرفتار کرنے کی کتنی بارکوشش کی گئی،خصوصی نشریات میں مظہرعباس ،شاہزیب خانزادہ اورفہیم صدیقی نے اظہار خیال کیا۔

سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا فیصلے میں تاخیر کی گئی ۔اگرچے مقدمے میں کئی رکاوٹیں آئیں ،کہاجاتا ہے اس واقعہ کے ماسٹر مائنڈ حماد صدیقی تھے ۔خبر یں چلائی گئیں کہ وہ گرفتار ہیں لیکن انہیں ابھی ظاہر نہیں کیاگیا البتہ اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ،سانحہ بلدیہ پاکستان کی تاریخ کا بھیانک واقعہ ہوا جس میں 264افراد کو زندہ جلا دیاگیا ،فیکٹری مالکان پر بھی سوالات اٹھائے گئے ،انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے مطابق فیصلہ ایک ہفتے میں ہونا چاہئے تھا لیکن مجرموں کو سزائیں ملنے میں آٹھ برس گزر گئے اور ابھی اپیل کا مرحلہ باقی ہے۔

اعلیٰ عدلیہ کو غو رکرناچاہئے کہ اپیل میں زیادہ تاخیر سے کام نہ لیاجائے ۔لواحقین کو انصاف ملنا چاہئے ،ان کے پیاروں کی زندگیاں لوٹ کر نہیں آسکتیں لیکن انہیں معاوضے کی صورت میں ان کے دکھوں کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

رحما ن بھولا اور زبیر چریا کے خلاف واضح ثبوت موجود تھے انہیں لوگوں نے پہنچان بھی لیا تھا ۔متحدہ کی قیادت پر بڑے سوالات ہیں ۔

تازہ ترین