بھارت: کرایہ مانگنے گئی مکان مالکن کی لاش سوٹ کیس سے برآمد، کرایہ دار جوڑا گرفتار
بھارتی شہر غازی آباد میں کرایہ مانگنے گئی 48 سالہ مکان مالکن دیپ شیکھا شرما کو ان کے کرایہ دار جوڑے نے قتل کر دیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش ایک سوٹ کیس سے برآمد کر کے ملزمان اجے گپتا اور اکرتی گپتا کو گرفتار کر لیا۔