• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی معائنہ ٹیم کا پشتون آباد میں بیکری کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشتون آباد میں ایک بیکری کو پرانے و فنگس زدہ بیکری آئٹمز کی موجودگی،ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیاء کی فروخت پر جرمانہ کردیا جبکہ اس دوران متعدد کھانے پینے کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔ بی ایف اے معائنہ ٹیم نے علاقے میں موجود جنرل سٹورز اور ہول سیل ٹریڈرز سے مصالحہ جات کے نمونے حاصل کرکے مزید تجزیئے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے تاکہ عوام کو فروخت کئے جانے والے مختلف مصالحہ جات کے معیار و ان میں شامل اجزاء کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔مزید برآں بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے معائنے کے دوران ہوٹلوں و فاسٹ فوڈ کارنرز ، جنرل سٹورز ،کیٹرنگ یونٹس، جوس کارنرز ، ہول سیل ٹریڈرز اور ملک شاپس کے مالکان کو معیاری اشیاء کی فروخت و صفائی کے مناسب انتظامات کرنے ،اپنے مراکز میں بی ایف کی جانب سے مضر صحت ، غیر معیاری و ممنوعہ قرار دی گئیں اشیاء کی خرید و فروخت نہ کرنےاور اس سلسلے میں بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین