• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والے دو ملزمان کا ریمانڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے دو ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم صفی اللّٰہ خان نے اپنے ساتھی نذیر احمد کے ساتھ ساز باز کرکے 45 لاکھ روپے سے زائد رقم مختلف اقساط میں لی دوسری جانب ملزم حاجی محمد مشتاق کے خلاف شہری نے بیرون ملک بھجوانے کا ویزا فراہم کرنے کے عوض چار لاکھ روپے بٹورنے کا الزام لگایا تھا ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے۔
تازہ ترین