• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین موٹرسائیکل چور گرفتار،1 لاکھ نقدی، 5 موٹر سائیکل برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ گلگشت نے عبدالجبار گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں عبدالجبار ولد محمد ظفر سکنہ ایم ڈے اے چوک سورج میانی روڈ جناح ٹائون ملتان عرفان ولد امیر بخش قوم بلوچ سکنہ سورج میانی مقبول ولد سیف الملوک قوم بھٹی سکنہ سیداں والی کھوئی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 1 لاکھ روپے نقد اور 5 موٹرسائیکل برآمد کئے گئے ایس ڈی پی او گلگشت ملتان جاوید طاہر مجید کی سربراہی میں ایس ایچ او گلگشت کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔
تازہ ترین